جعلی اکاؤنٹس کیس، احتساب عدالت 19 اپریل کو پہلے ریفرنس کی سماعت کرے گی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) احتساب عدالت میں جعلی اکائونٹس کیس کا پہلا نیب ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تمامملزموں کی طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید سمیت تمام کو 19 اپریل کو طلب کر لیا۔ عدالت کی جانب سے ملزموں کو طلب کیا گیا ہے‘ ان میں سابق صدر زرداری کے قریبی ساتھی یونسقدوائی ‘ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے 4 سابق اور 4 موجودہ افسران بھی شامل ہیں۔ ملزمان پر فلاحی مقاصد کیلئے مخصوص پلاٹس غیرقانونی طورپر الاٹ کرنے کا الزام ہے۔