• news

جوڈیشل کمشن کا اجلاس، جسٹس (ر) قاضی محمد امین کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جوڈیشل کمشن نے جسٹس (ر) قاضی محمد امین کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کردی۔ جمعرات کوجوڈیشل کمشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ میںہوا، اجلاس میں جسٹس عظمت سعید، جسٹس عمر عطا بندیال نے بھی شرکت کی۔ جوڈیشل کمشن کی سفارش غور کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوائی جائے گی۔ جسٹس (ر) قاضی محمد امین پہلے لاہور ہائیکورٹ میں بطور جج فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ جسٹس (ر) قاضی محمد امین کو سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ پر خالی ہونے والی نشست پر تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن