• news

تجاوزات کیخلاف آپریشن سامان قبضہ میں لے لیا گیا

لاہور(نیوزرپورٹر)میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشنراوی زون اسکواڈ نے لاری اڈا آٹو مارکیٹ، بیگم کوٹ سے تجاوزات کا سامان ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کرا دیا جبکہ 6 مویشی قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کرا دئیے۔علامہ اقبال زون اسکواڈ نے ٹھوکر پی آئی اے روڈ، واپڈا ٹائون سے ، داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے اردو بازار سے تجاوزات کا سامان سٹور میں جمع کروا دیا ۔

ای پیپر-دی نیشن