نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے نوجوان ہلاک ‘ورثا کا احتجاج
لاہور(نامہ نگار)مصری شاہ کے علاقے میں نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 29 سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا ۔جس پر ورثاء اور اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مصری شاہ کے علاقے میں نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 29 سالہ نوجوان عمر بٹ ہلاک ہو گیا ۔جس پر ورثاء اور اہل علاقہ نے ڈاکٹر اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی ہے ۔مظاہرین نے کہا کہ عمر بٹ معدے کی تکلیف میںمبتلا تھا اور اس کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔وہ ڈاکٹر کی طرف سے غلط دوائیاں دینے سے ہلاک ہواہے ۔مظاہرین نے وزر صحت یاسمین راشد سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔