اتحادی اپوزیشن کی طرح بلیک میل نہ کر یں:چودھری عبد اللطیف ہنجرا
لاہور (پ ر) اتحادی اپوزیشن کی طرح بلیک میل نہ کر یں،ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کے لیے حکومت کا سا تھ دیں تاکہ ترقی وخوشحالی کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو ۔ ان خیالات کا اظہار سنیئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و ممبر پنجاب بارکونسل چودھری عبد اللطیف ہنجرا نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ذاتیات اور انا کے خول سے باہر آ جا نا چاہیے اور ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کے لیے سوچنا چاہیے۔ عبد اللطیف ہنجرا سنیئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے وکلاء برادری حکومت کا ساتھ دے۔