• news

کروڑوں روپے کا فراڈ کیس ‘ ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 دن کی توسیع

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)احتساب عدالت نے الخیر ہائوسنگ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں ملزم پرویز اقبال کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 9 دن کی توسیع کر دی۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔ملزم پرویز اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزم کے خلاف تفتیشی رپورٹ پیش کی گئی۔پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے الخیر ہائوسنگ سوسائٹی حافظ آباد کے نام پر لوگوں سے فراڈ کیا۔ملزم کو دوبارہ 13 اپریل کو پیش کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن