• news

سری لنکن کرکٹر پر فکسنگ کا الزام

لاہور (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کے کرکٹر دلہا را لو کوتھیکے پر کرپشن کے چارجز لگا دیئے ہیں۔آئی سی سی کے ترجمان کا کہناہے کہ دلہارا لوکوتھیکے پر کوڈ آف کنڈکٹ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے اور انہیں 14 روز میں جواب داخل کرنا ہوگا۔سرلنکا کے کھلاڑی پر فکسنگ ، دوسروں کو اکسانے اور رپورٹ نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔چھ ماہ میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ جب آئی سی سی کی جانب سے 38 سالہ سابق کھلاڑی پر یہ الزام عائد کی گیا ہے ، گزشتہ سال نومبر میں دلہارا لو کو تھیکے پر پر اسی طرح کے تین الزامات ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی جانب سے اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈنٹ کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن