• news

پنجاب گیمز:لاہور ڈویژن نے کک باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پنجاب گیمز 2019ء کے دوسرے روز بھی مقابلے جاری رہے۔گزشتہ روز آرچری بوائز کے پہلے سیمی فائنل میں لاہور ڈویژن نے سرگودھا ڈویژن کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں فیصل آباد نے بہاولپور کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔سپیشل چلڈرن میں راولپنڈی ڈویژن نے پہلی،فیصل آباد نے دوسری اور لاہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بوائز 333میٹر(ایم سی) میں بہاولپور کے جمشید، فیصل آباد کے عبدالصوبر اور لاہور کے محمد انس نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 1000میٹر (بوائز ایچ آئی) میں بہاولپور کے یاسر علی، گوجرانوالہ کے محمد منیر اور فیصل آباد کے احمد فضل کامیاب رہے، 1000میٹر ( گرلزایچ آئی) میں لاہورکی عاصمہ، بہاولپور کی نورالہدیٰ اور فیصل آباد کی امبر ناز نے کامیابی حاصل کی۔ویٹ لفٹنگ 55کلوگرام میںلاہور کے شرجیل بٹ نے پہلی، گوجرانوالہ کے حیدر بٹ نے دوسری اور فیصل آباد کے عبدالرحیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 61کلو گرام کیٹیگری میں لاہور کے منیب نے پہلی، گوجرانوالہ کے سعد بٹ نے دوسری اور فیصل آباد کے محمد احسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔67 کلوگرام کیٹیگری میں لاہور کے محمد ارسلان نے پہلی، گوجرانوالہ کے ذیشان بٹ نے دوسری اور فیصل آباد کے فیصل شہباز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اتھلیٹکس بوائز کی 100میٹرریس میں ساہیوال کے علی احمد نے پہلی، فیصل آباد کے اسامہ نے دوسری اور راولپنڈی کے شہنشاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کراٹے میں راولپنڈی ڈویژن نے 60، فیصل آباد نے 40اور گوجرانوالہ نے 22پوائنٹس حاصل کئیَ ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ گرلز کے فائنل میں فیصل آباد ڈویژن نے لاہور ڈویژن کو 3-1سے شکست دیکر ٹاٗٹل جیت لیا۔ فیصل آباد ڈویژن نے پہلی، لاہور ڈویژن نے دوسری اور ساہیوال ڈویژن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کک باکسنگ میں لاہور ڈویژن نے 6 میڈلز جیت کر چیمپئن شپ جیت لی‘سونے کے چار اور کانسی کے دو میڈلز جیتے، گوجرانوالہ ڈویژن دوسرے، فیصل آباد ڈویژن تیسرے نمبر پر رہی۔

ای پیپر-دی نیشن