قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کا دورہ جی ایچ کیو منسوخ کر دیا گیا
اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کا دورہ جی ایچ کیو منسوخ ہوگیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کو 8 اپریل کو جی ایچ کیو کا دورہ کرنا تھا جہاں پاک فوج کے سربراہ دفاعی کمیٹی کو کنٹرول لائن، ورکنگ بائونڈری اور انٹرنیشنل بارڈرز کی صورت حال پر بریفنگ دیتے تاہم اب یہ دورہ منسوخ ہوگیا ۔سیکرٹری دفاعی کمیٹی نے قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کے جی ایچ کیو کے دورے کی منسوخی کی تصدیق کردی ، قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کی سربراہی امجد علی خان کو کرنا تھی۔