کنٹرول لائن: بھارتی فائرنگ،خاتون،4بچوں سمیت6زخمی، جوابی کاروائی ، 5فوجی ہلاک کئی چوکیاں تباہ
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) بھارتی فوج نے ایل او سی پر چڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون 4 بچوں سمیت 6 شہری زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ پر بھرپور جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ سے رقیب حسین شاہ کی اہلیہ شبنم زخمی ہوئیں۔ زخمیوں میںرقیب حسین کا 13 سالہ بیٹا کاشان اور 6 سالہ فیضان بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 14 سالہ ثناء شفیق اور 10 سالہ بہن آصف 28 سالہ شاہد حسین بھی بھارتی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پانچ بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا اور کئی چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔