• news

فتح محمد بزدار کیلئے لاہور میں قرآن خوانی، پرویز الہیٰ کی عثمان بزدار سے تعزیت

لاہور (نیوز رپورٹر+خصوصی نامہ نگار) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے والد فتح محمد خان بزدار مرحوم کیلئے پنجاب سول آفیسرز میس فنکشن ایریا جی او آر وَن لاہور میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ قاری رفیع الدین سیالوی نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی اور ختم پڑھا۔ مرغوب احمد ہمدانی اورصوبائی وزیر پیر سید سعید الحسن شاہ نے نبی پاک ؐ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے جبکہ بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعا کرائی۔ وفاقی و صوبائی وزرائ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سیاسی رہنماؤں و کارکنوں، عوامی نمائندوں،کاروباری و سماجی شخصیات، وکلائ، سرکاری افسروں اور لوگوں کی بڑی تعداد قرآن خوانی میں شریک ہوئی۔ وزیراعلیٰ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ شاہ محمود قریشی، غلام سرور خان، طارق بشیر چیمہ، راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، ہاشم جواںبخت، میاں خالد محمود، محمد تیمور خان، مہر محمد اسلم، سردار حسنین بہادر دریشک، حافظ ممتاز احمد، حافظ عمار یاسر، اعجاز عالم، باؤ رضوان، راجہ راشد حفیظ، ملک محمد انور، چوہدری ظہیرالدین، اجمل چیمہ، محمد اخلاق، اکرم چوہدری ،فیصل حیات ،آصف نکئی، مونس الٰہی، سالک حسین‘ شافع حسین‘ ساجد بھٹی زین قریشی، خورشید قصوری، اعجاز چوہدری، فیاض الحسن چوہان، مولانا طاہر اشرفی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو، سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیرحسین،شعیب صدیقی، ندیم افضل چن، ابرارالحق، وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہبازگل اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔ علاوہ ازیں قائم مقام گورنر چودھری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے والد سردار فتح محمد بزدار مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ عثمان بزدار سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقبون نے ملاقات کی۔ گورنر گلگت بلتستان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ان کے والد سردار فتح محمد بزدار مرحوم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔عمثان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے دراہمہ میں اغواء کے بعد آٹھ سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن