• news

بھارتی جیل میں قتل پاکستانی ماہی گیر کراچی میں سپردخاک

کراچی(صباح نیوز)بھارتی جیل میں قتل پاکستانی ماہی گیرکی میت کراچی منتقل کر دی گئی جہاں نماز جنازہ کے بعد اسے سپردخاک کر دیا گیا۔ نورالامین چار بچوں کے والد اور گھر کے واحد کفیل تھے۔ان کی میت گذشتہ روز واہگہ بارڈر پر حکام کے حوالے کی گئی تھی۔ کچھ روز قبل انہیں بھارتی جیل میں تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا تھا۔پاکستانی ماہی گیر نورالامین کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارت نے گرفتار کیا تھا لیکن دوہزار سترہ میں سزا پوری ہونے کے باوجودرہا نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں قید ایک پاکستانی شاکر اللہ کو جیل میں پتھر مار کر قتل کیا گیا تھا۔پاکستان فشر فورک فورم کے مطابق بھارتی جیلوں میں ایک سو پچاس پاکستانی ماہی گیر قید ہیں، تین ماہی گیر بیس سال سے قید ہیں جس میں ایک ماہی گیر امیر حمزہ کینسر کا مریض ہے۔

ای پیپر-دی نیشن