• news

نیب پراسیکیوٹر کی عدم تیاری پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ برہم

کراچی (این این آئی) سندھ ہائیکورٹ میں ملزم اختر پرویز جمالی اور دیگر کے خلاف نیب انکوائری کا معاملہ، پراسیکوٹر کی عدم تیاری پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ برہم ہوگئے۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ کیس چلانے کیلئے تیار ہیں؟ نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ اس کیس کو چلانے کی تیاری نہیں ہے دلائل دینے کیلئے مہلت دی جائے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جب کیس سے متعلق تیاری نہیں ہوتی تو کیس میں پیش ہی کیوں ہوتے ہیں ؟آپ کی کارگردگی کیاہے ؟ آپ ہر بار مہلت کی استدعا کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن