سکھر، نویں جمامت کا کیمسٹری کا پرچہ شروع ہوتے ہی سوشل میڈیا کی نذر ہوگیا
سکھر(آئی این پی ) سکھر بورڈ کے زیر انتظام نویں جمات کا کیمسٹری کا پرچہ شروع ہوتے ہی سوشل میڈیا کی نذر ہوگیا۔ طالب علموں کی جانب سے موبائل فون اور گائیڈوں کا آزادانہ استعمال جاری رہا۔سر عام ہونے والی نقل نے کیمسٹری کا مشکل پرچہ آسان بنا دیا۔ کچھ امتحانی مراکز میں ایک ہی بینچ پر تین تین طلبا کو بٹھا کر پرچہ لیا جانے لگا۔