• news

رواں برس پاکستان کی معاشی شرح نمو نیپال، مالدیپ سے بھی کم رہے گی: اقوام متحدہ کمشن

نیویارک(نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کے معاشی و سماجی کمشن برائے ایشیا و پیسفک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو خطے میں سب سے کم ہے۔ اقوام متحدہ کے معاشی و سماجی کمشن برائے ایشیا و پیسفک نے اپنی سروے رپورٹ پیش کر دی ہے جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ رواں سال پاکستان کی شرح نمو خطے میں سب سے کم ترین سطح پر رہے گی۔ یورپ اور امریکہ میں اشیاء کی ڈیمانڈ میں کمی کے ساتھ ساتھ امریکہ و چائنہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے برآمدی شعبوں کو مشکلات کا سامنا رہے گا جب کہ بھارت کی شرح نمو 2019 میں 7.2 فیصد اور 2020 میں 7.3 فیصد رہے گی۔ چین کی شرح نمو 2019 میں 6.3 فیصد اور 2020 میں 6.1 فیصد رہے گی جب کہ رواں سال بنگلا دیش کی شرح نمو 7.3، مالدیپ اور نیپال کی 6.5 فیصد رہے گی۔ پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ رواں برس 4.2 اور 2020 میں 4 فیصد رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن