بشریٰ بی بی خدا کی نعمت، جب تک زندگی ہے ساتھ رہیں گے: عمران
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلیہ بشریٰ بی بی ان کیلئے خدا کی نعمت ہیں اور جب تک زندگی ہے دونوں ساتھ رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ازدواجی زندگی سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ۔