سونا مزید 900 روپے تولہ سستا
کراچی(صباح نیوز) عالمی مارکیٹ میں قیمت میں کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت میں 900روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے۔دو روز کے دوران سونے کی قیمت میں 1300روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث فی تولہ سونا 70ہزار 700روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب 10گرام سونا 771روپے سستا ہونے کے بعد 60ہزار 614روپے پر آگیا ہے۔