نئے شائع ہونے والے برطانوی پاسپورٹ سے’ ’یورپی یونین‘‘ کے الفاظ حذف
لندن (اے پی پی) بریگزٹ معاہدے میں تاخیر کے باوجود ’یورپی یونین‘ کے الفاظ کے بغیر برطانوی پاسپورٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔برطانوی نشریاتی اداے کے مطابق ارغوانی رنگ کے نئے پاسپورٹس 30 مارچ سے متعارف کرائے گئے تھے کیونکہ اس دن برطانیہ کو یورپی یونین کو چھوڑنا تھا تاہم پرانا سٹاک ختم نہ ہونے کی وجہ سے کچھ لوگوں کو پرانے ڈیزائن کے پاسپورٹ جارے کیے جاتے رہے۔ایک برطانوی خاتون کے مطابق انہیں اس تبدیلی پر سخت حیرانی ہوئی ہے۔