اڈیالہ جیل میں 2 قیدی دم توڑ گئے
راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) اڈیالہ جیل میں منشیات فروشی کے مقدمے میں سزا کاٹنے والے 2 قیدی انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق بشارت اور عابس نامی قیدی منشیات فروشی کے کیس میں1 سزا یافتہ تھے اور اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہے تھے۔ بشارت سزا کے طورپر جیل میں بند تھا جبکہ عباس کو بیرک میں رکھاگیا تھا۔ دونوں قیدیوں کی نعشیں صبح بیرکوں سے ملیں جس کی جیل انتظامیہ کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں قیدیوں کی رات اچانک طبیعت خراب ہوئی‘ تاہم جیل انتظامیہ کی جانب سے دونوں کو نہ طبی امداد دی گئی اور نہ ہی ہسپتال منتقل کیا گیا۔