شہباز شریف‘ فواد حسن کی ضمانت منسوخی‘ سپریم کورٹ پرسوں نیب کی درخواستوں پر سماعت کرے گی
اسلام آباد( آن لائن)سپریم کورٹ نے شہبازشریف اور فوادحسن فواد کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف اور سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی آشیانہ ہائوسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھیں۔ہفتہ کے روز سپریم کورٹ نے نیب کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 9 اپریل کو سماعت کرے گا،دیگر ججز میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں۔