پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد صدیقی اندھی گولی سر میں لگنے سے زخمی
لاہور (نامہ نگار) پیپلزپارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عابد حسین صدیقی اپنی رہائش گاہ کے باہر کھڑے تھے کہ گولی ان کے سر میں جا لگی۔ انہیں طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال میں ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔