ڈسکہ : نامعلوم افراد کی جنازہ پڑھتے افراد پر فائرنگ، ایک جاں بحق 2 زخمی
ڈسکہ(نامہ نگار/نمائندہ خصوصی)نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جنازہ پڑھتے تین افرا د پرفائرنگ ایک جاں بحق جبکہ دو شدیدزخمی نواحی گائوں بھلر کا ناظر حسین اپنے بیٹوں اور پوتے طلحہ کے ہمراہ تھانہ موترہ کے علاقہ پنڈوریاں میں اپنے عزیز کا جنازہ پڑھنے کیلئے آیاہواتھا جب وہ جنازہ پڑھ پر فارغ ہوئے تو اسی دوران دو موٹرسائیکل سوار آگئے اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں محسن خاں ‘ طارق محمود سکنہ پنڈوریاں اور طلحہ سکنہ بھلر شدیدزخمی ہوگئے جن کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پر تینوں کی حالت تشویشناک ہونے پرگوجرانوالہ ریفر کردیاگیا طلحہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔