ایبٹ آباد:سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، داعش نیٹ ورک چلانے والا دہشتگرد گرفتار
ایبٹ آباد(آئی این پی ) خیبر پی کے میں انسداد دہشت گردی فورس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے داعش کا نیٹ ورک چلانے والے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا،مجیب الرحمان کراچی اور پنجاب میں بڑی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھا ۔تفصیلات کے مطابق کے پی کے شہر ایبٹ آباد میں سی ٹی ڈی ہزارہ نے یہ اہم کارروائی کی اس موقع پر داعش کا نیٹ ورک چلانے والا مبینہ دہشت گرد مجیب الرحمان گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار مبینہ دہشت گرد مجیب الرحمان کا تعلق کراچی سے ہے۔گرفتار مبینہ دہشت گرد کراچی اور پنجاب میں بڑی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھا جن میں ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں، بینک ڈکیتیوں سمیت سنگین دہشت گردی کی وارداتیں شامل ہیں۔