بھاٹی گیٹ :7 سالہ ریحان کے اغواء کا ڈراپ سین، والدہ اور خالائیں ملوث نکلیں
لاہور (نامہ نگار) بھائی گیٹ کے علاقے سے 7 سالہ بچے ریحان کے اغواء کا ڈراپ سین ہو گیا بچے کی والدہ نسیمہ بی بی نے اپنی بہنوں سے ملکر اسے روپوش کر دیا نسیمہ بی بی اپنے سابق خاوند اس کی ماں اور ہمشیرہ کے خلاف اپنے بیٹے کے اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کروانا چاہتی تھی مقدمہ کے اندراج کیلئے نسیمہ بی بی نے عدالت سے بھی رجوع کر رکھا تھا پولیس تفتیش نے اصل حقائق سے پردہ اٹھایا پولیس کے مطابق ریحان کو اس کی ماں نے اپنے سابق شوہر سجاد خان سے بدلہ لینے کیلئے اپنی بہنوں کی مدد سے چھپا لیا اور اغواء کی جھوٹی کال کر دی تھی تینوں بہنیں نسیمہ، گل زرینہ، بس بی بی اور عمیر ملک ہم مشورہ ہوکر سابق شوہر کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروانا چاہتی تھیں ملزمان کے موبائل فون کی لوکیشن لیتے ہوئے 7 سالہ ریحان کو بازیاب کروایا قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔