ڈیفنس اے میں فیملی یرغمال بناکر پونے 6 جوہر ٹائون میں 4لاکھ کا ڈاکہ
لاہور(نامہ نگار)لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈیفنس اے کے علاقے میںیاسر کے گھرگھس کراہلخانہ کوگن پوائنٹ پریرغمال بناکر5لاکھ80ہزارروپے مالیت،جوہرٹاؤن کے علاقے میںفیصل کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت ،کوٹ لکھپت کے علا قے میںبشیراوراس کی فیملی سے3لاکھ65ہزارروپے مالیت،گلشن اقبا ل کے علاقے میں محسن اوراس کی فیملی سے2لاکھ84ہزار روپے مالیت،مصری شاہ میں شبیراوراس کی فیملی سے ایک لاکھ 60ہزارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،بھا ٹی گیٹ کے علاقے میںاسلم سے95ہزارروپے اورموبائل فون،مصطفی آبا د میںفا روق احمد سے55ہزارروپے اورموبائل فون،ستو کتلہ میں مقصودسے45ہزارروپے اورموبائل فون لوٹ لیا ور فرار ہو گئے ہیں۔چوروں نے چو ہنگ اورجنو بی چھاؤنی کے علاقوں سے دوگاڑیاںجبکہ اچھر ہ ،اسلا م پو رہ،سر ور روڈ،نصیر آباد اورہربنس پورہ کے علاقوں سے پانچ موٹرسائیکلیںچوری کرلیں اور فرارہوگئے ہیں۔