• news

ایک ہفتے میں 18 سبزیوں، 13 پھلوں کے نرخ بڑھ گئے، برائلر گوشت 6 روپے کلو مہنگا

لاہور(کامرس رپورٹر) سرکاری نرخ نامے کے مطابق لاہور میں گزشتہ ہفتے پرچون سطح پر 18سبزیوں کی قیمت میں 33روپے تک ،13پھلوں کی قیمت میں 6 روپے تک اور ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں6 روپے اضافہ جبکہ ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 6روپے کمی ہوئی ہے۔ سبزیوںمیں ایک کلوپیاز کی قیمت4روپے اضافے سے 32روپے ہو گئی ہے ایک ٹماٹرکی قیمت 33روپے اضافے سے78روپے ہو گئی لہسن چائنہ کی قیمت5روپے اضافے سے186روپے،ادرک چائینہ 5روپے اضافے سے186روپے ،گاجر دیسی10 روپے اضافے سے 27روپے، ایک کلولیموں چائینہ کی قیمت 10روپے اضافے سے74روپے ،لیموں دیسی 20روپے اضافے سے 156روپے،بند گوبھی کی قیمت 5 روپے اضافے سے27روپے،پھول گوبھی 6روپے اضافے سے 38روپے ،مٹر 11روپے اضافے سے 53روپے،ٹینڈیاں فارمی 4روپے اضافے سے 62روپے،شلجم10روپے اضافے سے 32روپے،پالک ایک روپے اضافے سے 17روپے،ٹینڈے دیسی 6روپے اضافے سے 162روپے،میتھی 5روپے اضافے سے 35روپے،کچنار 10روپے اضافے سے 146روپے،اروی 6روپے اضافے سے 53روپے،بھنڈی 21 روپے اضافے سے 162روپے اور ایک کلو گھیا توری کی قیمت 6روپے اضافے سے 106روپے ہو گئی ۔پھلوں میں ایک کلو سیب سفید کی قیمت 2روپے اضافے سے66روپے ،سیب کالا کولو ایرانی 4روپے اضافے سے 85روپے،سیب امری کی قیمت 6روپے سے بڑھ کر 106روپے ، کیلا درجن اول کی قیمت6 روپے اضافے سے 85روپے،مسمی درجن اول کی قیمت6 روپے اضافے 152روپے،مالٹا شکری کی قیمت6 روپے اضافے 152روپے،انار قندھاری اول 5روپے اضافے سے 229روپے،کینو درجن اول 4روپے اضافے سے 156روپے،کینو درجن دوئم 6روپے اضافے سے 96روپے،بیر4روپے اضافے سے 51روپے،گنڈھیریاں 4روپے اضافے سے 42روپے ،گریپ فروٹ فی عدد 4روپے اضافے سے27روپے اور ایک کلوخربوزہ کی قیمت 2روپے اضافے سے 64روپے ہو گئی ہے جبکہ ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت6 روپے اضافے سے 235روپے ہو گئی اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 6روپے کمی سے 74روپے ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن