• news

سانحہ ماڈل ٹائون کیس: مدعی 12 اپریل کو طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ کیس پر مزید سماعت 12 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے مدعی کو شہادت دینے کیلئے طلب کر لیا۔ عدالت نمبر 2 کے جج محمد اقبال نے کیس پر سماعت کی۔ ملزم عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔ڈی آئی جی رانا عبدالجبار اور کانسٹیبل عابد حسین سمیت 3 ملزم نے سماعت میں حاضری معافی کی درخواست دی ۔ عوامی تحریک کے وکیل مخدوم مجید نے پولیس کی جانب سے دائر مقدمہ میں مدعی پر جرح مکمل کی ۔پولیس کی جانب سے دائر مقدمہ کے مدعی انسپکٹر رضوان قادر کے بیان پر جرح ہوئی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مدعی جواد حامد کو شہادت دینے کے لیے طلب کر تے ہوئے سماعت 12اپریل تک ملتوی کر دی ۔

ای پیپر-دی نیشن