• news

فوادچودھری کی بدزبانی پر انہیں نوبل انعام ملنا چاہئے: مرتضیٰ وہاب

کراچی(آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات ، قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے فواد چودھری اور شیخ رشید کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آیا فواد چودھری وفاقی حکومت کے ترجمان ہیں یا نیب کے ترجمان ہے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ فواد چودھری کو بخوبی علم ہے کہ پیپلزپارٹی ہی ملک کی واحد عوامی جماعت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی ترجمانی کی ہے ، اور جب ہم نے تحریک چلائی تو فواد چودھری اور انکے بڑے بھی جان لیں گے۔ مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ فواد چودھری کو بدزبانی اور الزام تراشی پر نوبل انعام دیا جانا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن