• news

خانقاہ ڈوگراں: سعد خود کو آگ لگا کر ہمارے گھر آیا: ورثائ، گرفتار ملزموں کا احتجاج

خانقاہ ڈوگراں+ شیخوپورہ (نامہ نگا ر، نوائے وقت نیوز) خانقاہ ڈوگراں میں نوجوان کو جلائے جانے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا نوجوان سعد کو جلانے کے الزام میں گرفتار ملزمان کے ورثا کا تھانہ خانقاہ ڈوگراں کے سامنے احتجاج نوجوان سعد نے گلی میں خود کو آگ لگائی اور پھر ہمارے گھر میں داخل ہوا ملزمان کے ورثا کا موقف تفصیلات کے مطابق محلہ اسلام پورہ میںجلائے جانے والے سعد کیس میں گرفتار ملزمان کے ورثا اور اہل محلہ نے تھانہ خانقاہ ڈوگراں کے سامنے احتجاج کرتے کہا کہ نوجوان کو جلائے جانے کے کیس میں گرفتار ملزمان احتشام کی عمر 14 سال ہے جبکہ دوسرے ملزم علیان کی عمر 11 سال ہے اور چھٹی کلاس کا سٹوڈنٹ ہے جبکہ ان ملزمان کی والدہ کی عمر پچپن سال جو کہ بیوہ ہے اور یہ افراد کیسے ایک نوجوان کو پکڑ کر جلا سکتے ہیں ملزمان کے ورثا نے ڈی پی او شیخوپورہ سے میرٹ پر تفتیش کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے ہم بے گناہ ہیں اور ہمیں جان بوجھ کر مقدمے میں پھنسایا جارہا ہے دوسری جانب پولیس اس واقعہ کی تفتیش میں مصروف ہے

ای پیپر-دی نیشن