• news

ملتان: ورچوئل کرنسی کے لین دین میں ملوث 6 تاجروں سے ٹیکس تفصیلات طلب

ملتان(آئی این پی ) آن لائن کاروبار خاص طور پر ورچوئل کرنسی ، پونزی سکیم اور بٹ کوائنزکے لین دین میں ملوث 6تاجروں سے ٹیکس تفصیلات طلب کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر غیر قانونی تجارت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کا شکنجہ سخت کر دیا گیاہے ، ایف آئی اے نے ملتان اور فیصل آباد کے متعدد تاجروں کی ٹیکس تفصیلات آر ٹی او ملتان سے طلب کر لی۔ملتان میں ایف آئی اے کی تحقیقات میں بزنس مین محمد آصف،ثاقب افتخار،محمد فاروق، سلیم جاوید، میاں عثمان رفت اور محمد عفان رفعت کے نام شامل ہیں۔مذکورہ تمام افراد انٹرنیٹ پر بٹ کوائنز، ورچوئل کرنسی اور پونزی سکیم کی تجارت کرتے ہیں۔ ایف آئی اے نے آر ٹی او ملتان سے مذکورہ تمام افراد کی 5 سالہ ٹیکس تفصیلات طلب کیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن