اسرائیل نے غزہ اور مغربی کنارے کا سکیورٹی محاصرہ کر لیا
غزہ (صباح نیوز)اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کے انتخابات کے موقع پر صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارہ اسرائیلی فوج کے محاصرے میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔ اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ گزرگاہ بند کو بند کیا جا رہا ہے اور صرف انتہائی حساس طبی مسائل کی صورت میں غزہ سے باہر جانے کی اجازت ہوگی اس کے لیے سرحد عبور کرنے والوں کو نام نہاد حکومتی کوآرڈینیٹر سے اجازت لینا ہوگی۔اسرائیل مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کو یہودی تعطیلات اور دیگر مذہبی ایام کے موقع پر محاصرے کا شکار کرتا ہے جس کی وجہ سے فلسطینیوں کی نقل وحرکت اور روزمرہ کے معمولات بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔اسرائیل روزانہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کو بند کر دیتا ہے اور یہودیوں کی چھٹیوں کے دوران فلسطینیوں کی نقل وحرکت کو روک دیتا ہے۔