• news

رحیم یار خان، عدالتی حکم پر مغوی کی بازیابی کیلئے جانیوالی پولیس ٹیم پر درجنوں افراد کا ڈنڈوں سے دھاوا

رحیم یارخان(آئی این پی)عدالت کے حکم پر مغوی کی بازیابی کیلئے جانے والے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے مسلح درجنوں افراد کا حملہ بدترین تشدد سرکاری گاڑی توڑ پھوڑ ڈالی پولیس ملازمین کے پاس موجود نقدی چھین لی یرغمال بنالیے جانے والی پولیس پارٹی کو معززین علاقہ کی مداخلت پر گھنٹوں بعد رہائی ملی پولیس نے 30سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق روبینہ نامی خاتون نے عدالت میں دائر کی جانے والی اپنی رٹ میں استدعا کی کہ بستی ورنداں کے رہائشی محمد نواز نے واحد حسین نامی نوجوان کو محبوس بنارکھا ہے جس پر فاضل عدالت نے پولیس کو حکم دیتے ہوئے محبوس کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس پر گزشتہ روز انسپکٹر محمد اسلم ،پولیس ملازمین اور پٹیشنر روبینہ بی بی کے ہمراہ مغوی واحد حسین کوبازیاب کرنے کیلئے بستی ورنداں پہنچا اور روبینہ بی بی کی نشاندہی پر محبوس واحد حسین کو بازیاب کرنے کی کوشش کی کہ اسی دوران ملزم اکبر علی نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر واویلہ شروع کردیا جس کو سن کر ملزم اکبر علی کے قریبی رشتہ دار ملزمان نواز، رجب، جمال، اصغر30کس ڈنڈوں او ر سوٹوں سے مسلح ہوکر پہنچ گئے اور پولیس اہلکاروں پر دھاوا بول دیا۔

ای پیپر-دی نیشن