• news

وینزویلا میں اپوزیشن لیڈر کے لاکھوں حمایتیوں کا احتجاج‘ صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ

کراکس (انٹر نیشنل ڈیسک) وینزویلا میں بجلی اور پانی کی عدم دستیابی پر سیخ پا لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے صدر مادورو نکولس سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ افراد اپوزیشن لیڈر جوآن گوائیڈو کے حامی تھے۔ کراکس اور دیگر شہروں میں صورتحال کشیدہ ہے۔جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر خوآن گوآئیڈو نے عوام سے کہا ہے کہ وہ صدر نکولس مادورو کی حکومت کے خلاف مظاہروں میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں۔ دوسری جانب امریکا نے وینزویلا کے تیل لے کر جانے والے مزید تینتیس بحری جہازوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن