• news

آمدن سے زائد اثاثے،نیب نے خواجہ آصف کو کل طلب کر لیا

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیردفاع اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں (کل)9 اپریل منگل کو طلب کرلیا، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم خواجہ آصف کا بیان ریکارڈ کرے گی۔ نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو دوسری بار نیب میں طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے ،خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں دوسری بار طلب کیا گیاہے، اس سے قبل نیب نے رواں ماہ یکم اپریل کو طلب کیا تھا تاہم خواجہ آصف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے قومی احتساب بیورو میں پیش نہیں ہوئے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن