الطاف حسین کی نفرت انگیز تقریر برطانوی پولیس ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)) متحدہ قومی مومنٹ(ایم کیو ایم)کے بانی کی نفرت انگیز تقریر کی تحقیقات کے حوالے سے برطانوی پولیس کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔پولیس ٹیم ایم کیو ایم کے بانی کی نفرت انگیر تقریرسے متعلق عینی شاہد، گواہان کا انٹرویو کرے گی ۔ گواہوں میں چھ افراد شامل ہے، جن کا تعلق سندھ پولیس سے ہے، برطانوی ٹیم ان گواہوں کا انٹرویو کرے گی۔انٹرویوز کی بنیاد پر تعین کیا جائے گا کے ایم کیو ایم بانی کی 22اگست2016ء کی تقریر نفرت انگیز تھی یا نہیں۔ برطانونی پولیس وزارت داخلہ کی درخواست پر پاکستان آئی ہے اس ضمن میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف ائی اے) نے گواہوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیابرطانوی پولیس نے ایم کیوایم بانی کے خلاف کاٹے جانے والی ایف ائی آر اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی مانگ لیں ہیں۔