• news

عسکری قیادت کا مشورہ: ایران کیساتھ سرحد پر بھی باڑ لگانے کا فیصلہ

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پاکستان کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے ساتھ ساتھ پاک ایران سرحد پر بھی باڑ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاک افغان سرحد پر باڑ کی تعمیر کاکام رواں سال دسمبر میں مکمل ہوجائے گا۔ دوسری جانب حکومت نے عسکری قیادت کے مشورے پر پاک ایران 907کلومیٹر سرحد پر بھی باڑ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ باڑ بھی پاک افغان باڑ کی طرز پر لگائی جائے گی، تاہم تجارت اور آمدورفت کیلئے متعدد راہداری گیٹس بھی بنائے جائیں گے، اسی طرح بعض مقامات جہاں پاکستان، افغانستان اور ایران کی سرحد ملتی ہیں وہاں مشترکہ گیٹس بنائے جائیں گے۔ ایرانی حکومت نے پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے پر رضا مندی تو دے دی ہے تاہم پاکستان یہ کوشش کررہا ہے کہ ایران خود بھی کچھ حصے پر باڑ لگائے تاکہ پاکستان کا مالی بوجھ کم ہوسکے۔

ای پیپر-دی نیشن