آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، پاکستان بھارت کشیدگی، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کینتھ ایف مکینزی اسلام آباد پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی فوج کے ڈائریکٹر جوائنٹ سٹاف 17 رکنی وفد کے ہمراہ کابل سے پاکستان پہنچے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل کینتھ کی سربراہی میں امریکی وفد نے ملاقات کی۔ جیو سٹرٹیجک صورتحال‘ علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال‘ پاکستان بھارت کشیدگی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔