• news

پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے قومی خزانے کی لوٹ مار کا نام سیاست رکھ دیا: صمصام بخاری

لاہور (نیوز رپورٹر)دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کرپشن میں لتھڑی ہوئی ہیں۔ بد عنوان قیادت کی وجہ سے یہ جماعتیں جمہوری نظام میں فعال اپوزیشن کے کردار سے محروم ہو چکی تھیں۔ وہ صرف اور صرف کرپشن کے کیسوں سے ہر ممکن طریقے سے اپنی جان چھڑانے کیلئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں ۔ لیکن یہ مشکل ہے کیونکہ احتسابی اداروں کو عوام کی مکمل سپورٹ اور حمایت حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ (ن) لیگ اور پی پی پی کی کرپٹ قیادت کے خلاف نیب کی کارروائیوں میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔ ان عناصر کو قوم پر رحم کرتے ہوئے اپنی لوٹ مار سے حاصل کر دہ رقوم فوری واپس کر دینی چاہیے ۔ ان نام نہاد رہنمائوں کے جرائم اسی لحاظ سے خوفناک ہیں کہ انہوں نے قومی خزانے کی لوٹ مار کا نام سیاست رکھ دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن