• news

وفاقی وزیر قانون غیرقانونی مشورے دے رہے ہیں‘ سندھ میں انتشار پیدا ہو گا: چانڈیو

کراچی (آئی این پی) ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ میں مداخلت کا مشورہ وفاق میں غیرآئینی مداخلت کی دعوت ہے، وزیرقانون وزیراعظم کو لاقانونیت کے مشورے دے رہے ہیں، ایسا مشورہ ایم کیو ایم کے وزیر اور مشرف کے وکیل ہی دے سکتے ہیں، وزیرقانون کے سندھ میں مداخلت کے مشورے سے انتشار پیدا ہوگا۔ ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیرقانون اپنی جماعت کی تباہی کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتے ہیں، عمران خان کی حکومت دراصل مشرف حکومت کا تسلسل ہے۔ عمران خان کا ایم کیو ایم کے نظریات اپنانا مشرف حکومت کا تسلسل ہے۔ عمران خان کل تک ایم کیو ایم کو ملک دشمن، غدار اور قاتل قرار دیتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن