• news

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ثانیہ نشتر سے ملاقات

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی اس موقع پر نوجوانوں کے امور بالخصوص دیہی علاقوں سے غربت کے خاتمے بارے امور کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا پی ایم وائی پی اور احساس کی ٹیمیں مل کر کام کریں گی تاکہ ایک موثر حکمت عملی سے نوجوانوں کو مالیات تک رسائی فراہم کی جاسکے۔ مزید برآں فیصلہ کیا گیا کہ کامیاب جوان اور احساس پروگرام کے ذریعے قومی معیشت کے مختلف شعبوں میں نوجوان طبقے کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن