• news

ابھی اسلام آباد آئے نہیں حکومت بوکھلا گئی، جلد بوریا بستر گول کردیں گے: عبدالغفور حیدری

اسلام آباد (صباح نیوز) ابھی اسلام آباد آئے نہیں حکومت بوکھلا گئی ہے ، جب آئیں گے تو اس نااہل حکومت کا بوریا بستر گول کردینگے، حکومتی ترجمان سستے داموں جھوٹ بولنے اور آشیانے بدلنے کا ماہر ہے۔ نام نہاد حکمران عوام کو ریلیف نہیں دے سکے، پرانی تختیوں پہ اپنے نام لگارہے ہیں، خارجہ پالیسی آزاد نہیں امریکہ سے بن کر آتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے گزشتہ روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہم نے اسلام آباد کا رخ نہیں کیا۔ وزیراعظم اور وزیر اطلاعات کی چیخیں نکل رہی ہے جب ہم اسلام آباد آئینگے تو ان کٹھ پتلیوں کی طرح کسی کے کہنے پہ نہیں آئینگے۔ موجودہ حکومت کا ترجمان ایک ایسا شخص ہے جو ہر گھاٹ کا پانی پینے والا اور سستے داموں بک جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو آمروں کے تربیت یافتہ سیاست کرتے ہوں انکی زبان سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی کردار کشی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے مترادف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن