• news

امارات، قطر اور عمان نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھا دیں‘بحرین‘ کویت اور سعودی عرب کے نرخ برقرار

ابوظہبی (این این آئی) متحدہ عرب امارات ، قطر اور سلطنت عمان نے تیل کے نرخوں میں اضافہ کردیاجبکہ سعودی عرب، بحرین اور کویت نے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کسی تبدیلی کا اعلان نہیں کیاہے۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق امارات میں پٹرول کے نرخوں میں فی لیٹر 19فلس کا اضافہ ہوگا۔اعلی درجے کے پیٹرول کی قیمت مارچ کے دوران 2.04درہم تھی اپریل میں اس کی قیمت 2.23درہم کردی گئی۔ امارات میں پیٹرول کے نرخ مسلسل دوسرے ماہ بڑھائے گئے ۔قطر نے مارچ کے مقابلے میں اپریل کے دوران اعلی اور عام پیٹرول نیز ڈیزل کے نرخوں میں 11فیصد سے زیادہ کا اضافہ کردیا۔ قطر میں ایک لیٹر عام پٹرول کی قیمت 16.1فیصد بڑھا دی گئی۔ سلطنت عمان میں مارچ کے دوران ایک لیٹر ڈیزل 238پیسہ میں فروخت ہورہا تھا۔ اب اسکی قیمت 245پیسہ ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن