دنیا میں قدرتی آفات و مسلح تنازعات، 11کروڑ 30 لاکھ افراد کو قحط کا خطرہ: امریکی رپورٹ
اسلام آباد (اے پی پی) قدرتی آفات اور مسلح تنازعات کی وجہ سے دنیا بھر میں 113 ملین (11 کروڑ 30 لاکھ) افراد کو قحط کا خطرہ ہے، 53 ممالک میں تقریباً 113 ملین افراد کو گزشتہ سال خوراک کی شدید قلت کا سامنا رہا جس کی بنیادی وجوہات میں قدرتی آفات اور مسلح تنازعات شامل ہیں،اس حوالے سے دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ خطہ افریقا ہے۔ امریکی ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف او اے) کی رپورٹ کے مطابق سال 2018ء میں 113 ملین افراد کو قحط کا سامنا کرنا پڑا، شدید بھوک کی صورت حال کا سامنا کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد کا دو تہائی حصہ یمن، کانگو، افغانستان اور شام سے تعلق رکھتا ہے۔اس حوالے سے سب سے زیادہ متاثرہ خطہ افریقہ ہے جہاں تقریباً 72 ملین افراد کو شدید بھوک یا قحط کے خطرے کا سامنا رہا۔