تاوان ملنے کے باوجود 11 سالہ مغوی بچے کے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمیٰ زاہد بخاری نے لاہور کے علاقہ ہیئر میں گیارہ سالہ بچے کو تاوان ملنے کے باوجود قتل کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا۔ لیگی رہنما نے اپنے توجہ دلاؤ نوٹس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کیا پویس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے، کیا کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ اس کی مکمل تفصیل سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔