کوپن ہیگن جانیوالی پرواز میں فنی خرابی سے پی آئی اے کو لاکھوں کا نقصان
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد سے کوپن ہیگن جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 777 میں فنی خرابی کے معاملہ پر معلوم ہوا ہے کہ انجینئرز کی مبینہ غفلت کے باعث پی آئی اے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے کارگو کا ریکٹیو سسٹم خراب ہو گیا تھا۔ بوئنگ 777 طیارے کے دروازے کو مینوئل طریقے سے بند کر کے پرواز کو کوپن ہیگن روانہ کیا گیا۔ 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود طیارے کی مرمت نہ ہو سکی۔ پرواز میں دو انجینئرز بھی سوار تھے۔ طیارے میں خرابی تھی لیکن ٹول ہلکا نہ ہونے کا بہانہ کر دیا۔ طیارہ گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو ہوٹل منتقل کرنا پڑا جس سے پی آئی اے کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ پارکنگ فیس میں بھی اضافہ ہوا ہے۔