پنجاب حکومت کو راکٹ سے اتار کر گدھا گاڑی پر بٹھا دیا گیا: احسن اقبال
نارووال (نامہ نگار) عمران خان مشرف سے بڑا ڈکٹیٹر نہیں ہے ن لیگ نے جنرل مشرف کا مقابلہ کیا عمران خان کی پروازاونچی ہے ان کو زمین پر آ جانا چاہیے۔ یہ ہمیں جیلوں سے ڈرانا چاہتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے اگلے الیکشن میں عوام ان کی ضمانتیں ضبط ہو گیں گی یہ باتیں مسلم لیگی رہنماء احسن اقبال چوہدری نے مستحق اور نادار خواتین میں سلائی مشین تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ خواتین کو ا قتصادی یا معاشی طور پر کھڑے کرنے کی ان کی یہ ایک چھوٹی سی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے دور اقتدار میں سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج اور دوائیاں ملتی تھیں بدقسمتی سے اس حکومت نے سب کچھ بند کر دیا ہے آج ہسپتالوں میں ادویات ہی بند کی گئی ہیں بلکہ ادویات دو گنا اضافہ کر دیا ہے غریب کے لئے علاج ناممکن بنا دیا ہے ہیلتھ کارڈ بند کرکے اپنی تصاویر لگائی جارہی ہے۔ ہماری حکومت پر قبضہ کیا گیا ہے پنجاب حکومت پر شب خون مارا گیا شہباز شریف نے میٹرو بس بنائی آج یہ حکوہمت ان کے کرایہ بڑھا رہی ہے پنجاب کی حکومت کو راکٹ سے اتار کر گدھا گاڑی پر بٹھا دیا ہے سندھ اور کے پی کے میں واپس آ جاتی ہے کے پی کے نالائق حکومت تھے جو میٹرو نہیں چلا سکی پنجاب کے عوام گاجر مولی نہیں ہیں پنجاب کی عوام کو دبانے کا سلسلہ بند کیا جائے ورنہ اسیا زلزلہ آئے گا جو سنھبالہ نہیں جائے گا ن لیگ کی حکومت ہٹانے کا نتیجہ دیکھ لیا ہے نیا پاکستان میں نیا صرف نالائق حکومت ہے یہ حکومت بالکل اناڑی ہے۔ وزیراعظم کی کرسی پر بھلے عمران خان بیٹھے ہیں لیکن عوام کے دلوں پر آج بھی حکومت نواز شریف کرتے ہیں۔