• news

مودی بھگوان ہیں نہ ہوں گے، گاندھی کو آر ایس ایس نے مارا: فاروق عبداللہ

سری نگر (نوائے وقت رپورٹ، انٹرنیشنل ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاندھی کو مارنے والے آر ایس ایس والے ہیں جو آج دندناتے پھر رہے ہیں۔ آج نئی دہلی میں جو حکومت کررہے ہیں وہی گاندھی کے قاتل ہیں۔ پہلے ہی پتہ تھا۔ مودی فیل ہوچکے ہیں۔ مودی جان لے پہلے بھگوان تھے نہ اب ہیں نہ مستقبل میں ہوں گے۔ پتہ تھا مودی پاکستان کے ساتھ کشمیر میں جنگ کریں گے۔ انہوں نے بھارت میں ڈر کا ماحول پیدا کیا اور صورتحال خراب کی۔

ای پیپر-دی نیشن