بہادر سعودی خاتون کو بیماری اور معذوری کوہ پیمائی کے شوق سے محروم نہ کرسکی
ریاض(این این آئی )سعودی عرب کی ایک معذور، بیمار اور بینائی کی کمی کی شکار خاتون نے بھی کوہ پیمائی کا اپنا خواب شرمندہ تعبیرکرکے اپنی بہادری اور بلند ہمتی کا ثبوت پیش کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سوسن عبداللہ نے اپنے پرعزم اور مشکل مشن کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ 2011ء میں میری زندگی مختلف تھی۔میں اس وقت یونیورسٹی اسپتال کے شعبہ حادثات کی لیبارٹری میں ایک اسپیشلسٹ کے طور کر کام کرتی تھی۔