• news

مصنوعی مہنگائی کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں:سردار محمد آصف نکئی

لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیربرائے مواصلات و تعمیرات سردار محمد آصف نکئی نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگاہی اور گراں فروشی کے سدباب کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس سلسلے میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر پوری کابینہ مہنگائی کے کنٹرول کے لئے متحرک ہو چکی ہے۔ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہصارفین کو سہولت دینا ہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے اور اس کے لئے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی اور ایسے لوگ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ۔ کسی کو بھی عوام کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن