شاندار بائولنگ ‘عمر خان کو ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے:محسن خان
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) چیئرمین کرکٹ کمیٹی محسن خان نے نوجوان گیندباز عمر خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’عمر بہت شاندار کھلاڑی ہے اور اسکی لائن اینڈ لینتھ بہت اچھی ہے جبکہ اسکا اعتماد بھی کمال کا ہے، اگر میں سلیکٹر ہوتا تو ورلڈ کپ کے 15رکنی سکواڈ میں عمر خان کو ضرور شامل کرتا‘۔ عمر خان نے پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنی گیند بازی سے شائقین کو بہت متاثر کیا تھا۔جب سلیکٹرز آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کئی نئے کھلاڑیوں کو آگے لے کر آئے تو انہیں چاہیے تھے کہ عمر خان کو بھی موقع دیتے، یاد رہے کہ موجودہ سلیکٹرز نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں انہوں نے نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے کی کوشش کی تھی تا کہ انہیں بھی جانچا جا سکے۔ عمر خان کو بھی اس سیریز میں موقع ملنا چاہیے تھا۔ ہمیں فہیم اشرف، عماد وسیم اور اور شاداب خان کو اآل راؤنڈر بنانے کیلئے صحیح طرح کوشش کرنا ہو گی۔